عمر شیر چھٹہ

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چھٹہ کا فرید کوٹ آفس اور علی کمپلیکس کا سرپرائز وزٹ۔ انتظامی امور پر اطمینان، فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کیں۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب، عمر شیر چھٹہ نے ایکسائز ریجن اے لاہور کے فرید کوٹ دفتر اور علی کمپلیکس آفس کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران عمر شیر چھٹہ نے دفاتر میں ٹیکس دہندگان کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا اور انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈائکٹر ریجن اے لاہور مشتاق فریدی ڈائیکٹر ریجن سی شاہد گیلانی اور ڈپٹی ڈائکٹر طاہرہ چٹھہ نے بھی انہیں جوائن کرلیا۔
عمر شیر چھٹہ
عمر شیر چھٹہ نے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات، کاؤنٹر سروسز، انتظار گاہوں اور رہنمائی نظام کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود سٹاف اور سائلین سے بھی ملاقات کی۔ ان سے سہولیات سے متعلق براہ راست فیڈ بیک لیا گیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ٹیکس دہندگان کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
عمر شیر چھٹہ
بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل نے ریج اے اور ریجن سی کے دفتری اور فیلڈ ریکوری اسٹاف سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں بقایاجات کی وصولی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اہداف کے حصول کے لیے ٹیم ورک اور ایمانداری ضروری ہے۔ انہوں نے ریکوری مہم میں شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
عمر شیر چھٹہ
دورے کے آخر میں عمر شیر چھٹہ نے موٹر برانچ کے روڈ چیکنگ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نان رجسٹرڈ، ٹوکن نادہندہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی تاکہ قانون کی مکمل عملداری ممکن بنائی جا سکے۔
عمر شیر چھٹہ
انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز پنجاب میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور عوام کو جدید اور شفاف سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
عمر شیر چھٹہ
عمر شیر چھٹہ