سید خورشید شاہ 105

ڈیمز کے تنازع پر بھارت کی شکست اس کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سید خورشید شاہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈیمز کے تنازع پر عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کے مؤقف کی قبولیت بڑی کامیابی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبی تنازع پر بھارت کی یہ شکست اس کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر آبی وسائل نے کہا کہ فلڈ منیجمنٹ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر جامع پالیسی بنائی جا رہی ہے تاکہ سیلابی نقصانات کی روک تھام کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں