شہبازاکمل جندران۔۔۔
ایک طرف ملک کو ڈیفالٹ کا خطرہ درپیش ہے تو دوسری طرح اسراف اور شاہ خرچیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں جس کی ایک مثال لاہور میں واقع بیوروکریٹس کی رہائش گاہیں (GOR’s) ہیں۔
جہاں سال 2022 کے دوران محض ایک سال میں چار سرکاری رہائشی علاقوں میں واقع 350 گھروں کی تزئین وآرائش اور مرمت کے نام پر 20 کروڑ کی خطیر رقم استعمال کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سال 2022 کے دوران GOR-1 میں بیوروکریسی کے 90 سرکاری گھروں پر کی مرمت پر 6 کروڑ 46 لاکھ روپے خرچ کیئے گئے۔
اسی طرح اس عرصے کے دوران GOR-2 میں واقع بیوروکریٹس کی 98 رہائش گاہوں پر 4 کروڑ 78 لاکھ روپے، GOR-3 میں واقع 128 گھروں پر 5 کروڑ 14لاکھ روپے جبکہ سال 2022 کے دوران GOR-5 میں واقع 35 بیوروکریٹس کی رہائش گاہوں پر مرمت کی مد میں 3 کروڑ 31 لاکھ روپے خرچ کیئے گئے۔