سید نویدقمر

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے پاکستان پر کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا ،سید نویدقمر

ٹنڈو محمد خان(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور ایم این اے سید نوید قمر نے کہا ہے کہ امریکہ میں حالیہ انتخابات کے دوران کامیاب ہونیوالے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے پاکستان پر کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا کوئی زمانہ تھا جب پاکستان پر امریکہ اثر انداز ہوتا تھا یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں بیت الشہید پر سیاسی و سماجی رہنما اور روحانی بزرگ شخصیت پیر اسد اللہ سرہندی کے انتقال پر ان کے بیٹے پیر معصوم جان سرہندی ،بھائیوں پیر ڈاکٹر خلیل اللہ جان سرہندی ،پیر مسیح اللہ جان سرہندی ،پیر عمر خلیل جان سرہندی ،پیر مجدد جان سرہندی اور دیگر سے تعزیت کرتے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی سید نوید قمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ قدم بڑھا کر اسمبلی میں آئینی ترمیم منظور کرا کے ان کا ساتھ دیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر چھ کینال سمیت قدرتی وسائل پر پیپلز پارٹی نے کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کرے گی بڑے بڑے ڈکٹیٹر بھی کالاباغ جیسے منصوبے نہیں بنا سکے پیپلزپارٹی کو گرین پاکستان منصوبے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن پانی کے معاملے پر ہم کوئی بھی سودے بازی نہیں کریں گے اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید ،ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان شاہزیب شیخ ،پیر اشفاق جان سرہندی، اور دیگر بھی موجود تھے
٭٭٭٭٭