اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ڈوبتی کشتی کو بچانے کا واحد راستہ بات چیت اور آئین پر عملدرآمد ہے۔میڈیا سے گفتگو میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم آئین کی پاسداری کے لیے آئے ہیں، آئین ایک عہد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کی عدالت گئے، بتایا جائے سہیل آفریدی اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کہاں ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ڈوبتی کشتی کو بچانے کا واحد راستہ بات چیت اور آئین پر عمل درآمد ہے، ہمیں مل کر مسائل سے نکلنے کا سوچنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس وقت بھی سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا اور فیصلہ کرنا ہوگا۔









