شہناز شیخ 15

ڈرامہ”تنہائیاں ”میں رومانس کا سین کراتے انتہائی مشکل کا شکار تھی ، شہناز شیخ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ”تنہائیاں ”میں رومانس کا سین عکسبند کراتے ہوئے انتہائی جھجھک محسوس کررہی تھی اور اس دوران انتہائی مشکل کا شکار تھی،آج بھی بہت اچھے ڈرامے بن رہے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں اداکاری کے دوران ایک خاص اپنائیت ہوتی تھی جو آج کم نظر آتی ہے،جس کی وجہ سے کام کرنے کا انداز بھی تبدیل ہو گیا ہے۔

شہناز شیخ نے کہا کہ ”تنہائیاں ” میرے سمیت بہت سے اداکاروں کے فنی کیریئر کا اہم ڈرامہ تھا جس نے ناظرین میں غیر معمولی مقبولیت دلائی۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں محدود وسائل کے باوجود ڈراموں کے کردار، کہانی اور مکالموں پر بھرپور توجہ دی جاتی تھی، آج ٹیکنالوجی اور سہولیات بہت زیادہ ہیں تاہم معیاری کہانی اور مضبوط کردار اب بھی کامیاب ڈرامے کی بنیادی ضرورت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں