عدالت 9

ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف عسکری ٹاور حملہ سمیت دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ملتوی ہوگئی۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر عمرنے دلائل کیلئے پیش ہوئے ۔پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پراسکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

جناح ہائوس کے قریب پولیس کی گاڑی جلانے کے کیس میں ضمانت پر سماعت 21نومبراورعسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت پر سماعت 28نومبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے مقدمہ نمبر 108/23میں ضمانت پر سماعت 21نومبر تک ملتوی کردی جبکہ آئندہ سماعت پر مقدمہ نمبر 108/24میں ضمانت پر فیصلہ ہو جائے گا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملہ سمیت دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں