بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں ہیلیم گیس کی برآمد پر چین کی جانب سے عائد عارضی پابندی کے حوالے سے بتایا کہ چین ہیلیم گیس کا ایک بڑا درآمد کنندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی طلب کو پورا کرنے اور سپلائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چین نے ہیلیم گیس کی برآمد پر عارضی پابندی عائدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام چین کے غیر ملکی تجارت کے قانون کی متعلقہ دفعات اور عالمی تجارتی تنظیم کے ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مستقبل میں چین ہیلیم گیس کی ملکی اور بین الاقوامی طلب اور رسد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے برآمدی انتظامات میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کرتا رہے گا۔









