بیجنگ (رپورٹںگ آن لائن) چین کی وزارت آبی وسائل نے اعلان کیا کہ شدید بارشوں کے باعث چین کے 9 صوبوں کے 81 دریا ؤں میں پانی کی سطح الرٹ لیول سے اوپر ہے، جن میں سے صوبہ گانسو کے دریائے جیالینگ، صوبہ حہ نان کے دریائے ہونگ اور صوبہ آن حوئی کے دریائے شی میں پانی کی سطح ضمانتی لیول سے اوپر ہے۔ چین کی وزارت ہنگامی انتظام نے چین کی وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ان دنوں 1.822 بلین یوآن کے مرکزی قدرتی آفات ریلیف فنڈز جاری کیے ہیں
اور چین کے قومی محکمہ خوراک اور اسٹرٹیجک ریزروز کے ساتھ مل کر مقامی حکومتوں کی مدد کے لئے83.61 ملین یوآن کی مالیت کے مرکزی سیلاب کنٹرول اور خشک سالی ریلیف سامان اور 397،000 مرکزی ڈیزاسٹر ریلیف سامان فراہم کئے ہیں۔ چین کی قومی جامع فائر اینڈ ریسکیو ٹیم نے 79,000 امدادی افراد بھیجے، 33،000 شہریوں کو بچایا اور ہنگامی بچاؤ میں حصہ لینے کے لئے 36،000 پیشہ ور انہ اور سماجی ہنگامی فورسز کو منظم اور مربوط کیا.چین کی وزارت خزانہ نے وزارت زراعت اور دیہی امور کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت کی جانب سے زرعی پیداوار کے لیے قدرتی آفات سے بچاؤ اور امدادی فنڈز کے 546 ملین یوآن مختص کیے ہیں، جس میں فصلوں کی دوبارہ بوائی اور کاشت، پانی سے تباہ شدہ زرعی تنصیبات کی مرمت اور نہروں کی نکاسی سمیت دیگر اقدامات کے لیے مناسب سبسڈی فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے وزارت آبی وسائل کے ساتھ مل کر مرکزی حکومت کی جانب سے 848 ملین یوآن کے آبی آفات سے بچاؤ کے فنڈز مختص کیے ہیں ، جس میں آبی منصوبوں کی مرمت اور بحالی کے لئے سبسڈی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ چینی وزارت تجارت روزانہ کی بنیاد پر روزمرہ کی ضروریات کی مارکیٹ کی صورتحال پر نگرانی کررہی ہے اور آفت زدہ علاقوں میں روزمرہ ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات نے آفت زدہ علاقوں میں تباہ شدہ اسکولوں، اسپتالوں، آبی منصوبوں اور سیلاب کنٹرول تنصیبات کی ہنگامی بحالی اور معمولات زندگی کو جلد از جلد بحال کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے بجٹ سے سرمایہ کاری کا بندوبست کیا ہے۔