یونیسکو 19

چین کے عالمی ثقافتی ورثے کی تعداد 61 ہو گئی

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ یونیسکو کے 48ویں عالمی ثقافتی ورثہ اجلاس میں چین کی جانب سے پیش کیے گئے “جنگ دہ زن کے روایتی چینی مٹی کے برتنوں کی صنعت کے آثار” کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا گیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی “ہزار سالہ چینی مٹی کا شہر” کے نام سے معروف یہ تاریخی و ثقافتی شہر چین کا 61واں عالمی ثقافتی ورثہ بن گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے “صنعتی ورثے” کے زمرے میں کسی منصوبے کو عالمی ثقافتی ورثے کے لیے کامیابی سے رجسٹر کرایا ہے۔ اس اندراج نے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں چینی مٹی (پورسلین) سے متعلق ورثے کی موجودگی کا خلا بھی پُر کر دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ریشم، چائے اور چینی مٹی کے برتن، جو قدیم چین کے بیرونی دنیا کے ساتھ تجارتی اور ثقافتی روابط کے تین اہم ذرائع سمجھے جاتے ہیں، اب عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں مکمل طور پر نمائندگی حاصل کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں