بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کا 24واں اجلاس 25 سے 28 اگست تک بیجنگ میں منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں “رواں سال قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے منصوبے پر عمل درآمد سے متعلق ریاستی کونسل کی رپورٹ” غور کے لیے پیش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے چین کی اقتصادی سرگرمیاں مجموعی طور پر مستحکم رہی ہیں ، جبکہ معاشرتی صورتحال بھی مجموعی طور پر مستحکم ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مجموعی ملکی پیداوا میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اقتصادی حجم میں اضافہ 3.6 ٹریلین یوآن رہا، جو گزشتہ پانچ برسوں کی اسی مدت کے دوران بلند ترین سطح ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جغرافیائی سیاسی تنازعات سمیت متعدد بیرونی اثرات کے باعث چینی معیشت پر اثرات بتدریج نمایاں ہو رہے ہیں۔ ملکی اقتصادی سرگرمیوں کے ڈھانچے میں مسلسل فرق پیدا ہو رہا ہے، مؤثر طلب کی کمی اقتصادی گردش کو متاثر کر رہی ہے، بعض صنعتوں اور کاروباری اداروں کو پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی مشکلات کا سامنا ہے، اہم شعبوں میں خطرات سے نمٹنے کا کام بدستور مشکل ہے، جبکہ روزگار اور عوامی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔









