چینی وزارت خارجہ

چین کی برقی گاڑیوں کے حوالے سے ہسپانوی وزیراعظم کا بیان معقول ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے یومیہ پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ اسپین کے وزیر اعظم سانچیز نے خیال ظاہر کیا کہ اسپین چینی الیکٹرک گاڑیوں پر محصولات عائد کرنے کے معاملے پر یورپی یونین کے موقف پر دوبارہ نظر ثانی کر ے گا ۔ جمعرات کے روز اس حوالے سے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ وزیراعظم سانچیز کا بیان معقول اور معروضی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور چین اس کی تعریف کرتا ہے۔

ماؤ ننگ نے نشاندہی کی کہ چین نے ہمیشہ انتہائی خلوص کو برقرار رکھا ہے اور فعال طور پر ایک ایسا حل تلاش کیا ہے جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق ہو اور دونوں فریقوں کے لئے قابل قبول ہو۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایسی معقول اور معروضی آراء کو وقعت دی جائے گی ، برقی گاڑیوں کے میدان میں چین اور یورپی یونین کے تکمیلی فوائد اور تعاون کی صلاحیت کو مکمل طور پر سمجھا جائے گا، لچک اور خلوص کا مظاہرہ کیا جائے گا، چین کے ساتھ یکساں سمت میں کام کیا جائے گا، بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اقتصادی اور تجارتی تنازعات کو مناسب طریقے سے سنبھالا جائے گا، اور چین۔یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دیا جائے گا.