باقر قالیباف 11

چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور دینا ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ حقیقی استحکام صرف مقامی سطح پر نئے سکیورٹی نظام کے قیام سے ممکن ہے، نیا سکیورٹی نظام خطے کے اپنے ممالک کی جانب سے تشکیل دیا جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی ممالک کو اپنی سلامتی اور مستقبل کے حوالے سے بیرونی طاقتوں پر انحصار کم کرنا ہوگا، ایران خطے میں تعاون کیلئے تیار ہے اور مشترکہ سلامتی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں