چین 35

چین کا اپنی برآمدی کنٹرول لسٹ میں ہرسٹل سمیت یورپی یونین کے سات اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین نے اپنی برآمدی کنٹرول لسٹ میں ہرسٹل سمیت سات یورپی یونین کے اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے مطابق برآمد کنندگان کو ان سات اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے سے منع کیا گیا اور غیر ملکی تنظیموں اور افراد کو چین میں تیار کی جانے والی دوہرے استعمال کی اشیاء کو ان اداروں کو منتقل کرنے یا فراہم کرنے سے منع کیا گیا۔

اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے قانون کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات صرف یورپی یونین کے ان چند فوجی اداروں کے خلاف ہیں، جنہوں نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں حصہ لیا یا تائیوان کے ساتھ ملی بھگت کی۔ یہ اقدامات صرف دوہرے استعمال کی اشیاء تک محدود ہیں اور چین اور یورپی یونین کے درمیان معمول کے اقتصادی و تجارتی تبادلوں کو متاثر نہیں کریں گے۔

لہذا قانون کی پاسداری کرنے والے یورپی یونین کے اداروں کو کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے اعلان سے قبل چین نے یورپی یونین کو دو طرفہ برآمدی کنٹرول ڈائیلاگ میکانزم کے ذریعے متعلقہ صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔ چینی حکومت ہمیشہ کی طرح عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتی رہےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں