چینی معیشت 17

چین نے محنت پر مبنی اشیاء سے عالمی منڈیوں میں اپنی جگہ بنائی، چینی میڈیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) بیرونی تجارت چینی معیشت کے ارتقاء کا آئینہ اور “میڈ ان چائنا” کے ارتقاء کا زندہ عکاس ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں میں، چین کی برآمدات نے ملبوسات، فرنیچر اور گھریلو آلاتِ برقی کی “پرانی تین اشیاء” سے لے کر الیکٹرک گاڑیوں، لیتھیم بیٹریوں اور شمسی سیلز کی “نئی تین اشیاء” تک، اور اب مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور جدید ادویات کی” تازہ نئی تین اشیاء” تک کا سفر طے کیا ہے۔ مصنوعات کی شکلوں کے اس تسلسل کے پیچھے صنعتی محرک قوت، مسابقتی برتری اور ترقی کے فلسفے میں گہری تبدیلیاں پنہاں ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ چین “عالمی فیکٹری” سے نکل کر “عالمی جدت طرازی کا مرکز” بننے کی جانب گامزن ہے۔

ماضی کو دیکھیں تو “پرانی تین اشیاء” کی برآمدات چین کے عالمی تقسیمِ کار میں ضم ہونے کی ابتدائی کاوش تھیں۔ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے ابتدائی دور میں، وافر افرادی قوت اور کم پیداواری لاگت کی بدولت چین کی صنعتی اشیاء عالمی منڈیوں میں پھیل گئیں۔ اس وقت کی ” میڈ ان چائنا ” کا انداز بڑے پیمانے پر پروسیسنگ اور کم لاگت کی پیداوار تھا، جس سے بنیادی پراسیسنگ کا منافع حاصل ہوتا تھا۔ اس مرحلے میں چین نے محنت پر مبنی اشیاء سے عالمی منڈیوں میں اپنی جگہ بنائی اور “چین بنا سکتا ہے” کا اعتماد پیدا کیا، جس نے صنعتی ترقی کے لیے بنیاد قائم کی۔ یہ چینی تجارت کے آغاز کا مضبوط ستون تھا۔

وقت کے ساتھ “نئے تین” کا ظہور چین کی صنعتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ صنعتی تبدیلی اور سبز و کم کاربن کے عالمی رجحان کے ساتھ، نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں، لیتھیم بیٹریاں اور شمسی پینلز چین کی برآمدات کی نئی پہچان بن گئے۔ روایتی صنعت کے برعکس، ان “نئی تین اشیاء” نے چین کی مکمل صنعتی چین اور انجینئرنگ کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سبز توانائی کے شعبے پر توجہ مرکوز کی۔ اس مرحلے میں چین صرف تیار کردہ مصنوعات ہی برآمد نہیں کر رہا بلکہ سبز تبدیلی کا جامع فارمولا پیش کر رہا ہے، جس سے عالمی نئی توانائی کی صنعت میں چین کا مقام بلند ہوا اور ” میڈ ان چائنا ” کم قیمت والی مصنوعات کی شناخت سے نکل کر اعلیٰ ٹیکنالوجی، زیادہ اضافی قدر اور پائیدار ترقی کی علامت بن گیا ۔

آج “تازہ نئے تین” چین کی برآمدات کو ایک نئی سمت دے رہے ہیں، وہ چینی بیرونی تجارت کے قدر پر مبنی پیش رفت کے دور کا آغاز ہیں۔ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور جدید ادویات، یہ تین مستقبل کی صنعتیں ” میڈ ان چائنا ” کی تازہ ترین بین الاقوامی شناخت بن چکی ہیں۔ اعداد و شمار اس تبدیلی کی گواہی دیتے ہیں۔ چینی مصنوعی ذہانت کے بڑے ماڈلز مسلسل بارہ ہفتوں سے عالمی سطح پر سب سے زیادہ استعمال کیے جا رہے ہیں،روبوٹس کی برآمدات 141 ممالک و خطوں تک پھیل چکی ہیں، سرجیکل روبوٹس کی برآمدات میں 3.3 گنا اضافہ ہوا ہے، اور اس سال پہلی ششماہی میں جدید ادویات کے بیرونی لائسنسنگ معاہدوں کی مالیت 110 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جبکہ عالمی ادویات کی تجارت میں پہلے دس مقامات میں سے آٹھ چین کے قبضے میں ہیں۔ ماضی کی مصنوعات کی برآمدات کے برعکس، “تازہ نئے تین” کلیدی ٹیکنالوجی، اختراعات اور عوامی بہبود کو برآمد کر رہی ہیں۔

اشیاء بیچنے سے لے کر ٹیکنالوجی، خدمات اور حل بیچنے تک کا یہ سفر ظاہر کرتا ہے کہ چین کی جدت طرازی کی صلاحیت اب عالمی سطح پر سر فہرست ہے۔ان تینوں مراحل کے ارتقاء کی منطق واضح اور پختہ ہے۔ چینی تجارت ہمیشہ کلیدی پیداواری عناصر پر مبنی ، صنعتی اور جدت پسندی پر مبنی محرک کے راستے پر گامزن رہی ہے۔ وسائل اور افرادی قوت سے لے کر صنعتی چین اور کلیدی ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری ترقی تک، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ چین کی مسلسل محنت، عملی صنعت کاری اور جدت طرازی کا فطری نتیجہ ہے، عالمی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالنے اور صنعتی تبدیلی سے ہم آہنگ ہونے کی حکمتِ عملی ہے، اور یہی دہائیوں کی صنعتی صلاحیت کا زندہ ثبوت ہے۔

برآمدی اشیاء کی تبدیلی اور ارتقاء تو جاری رہے گا، لیکن وہ عزم جس کے ساتھ چین عالمی منڈیوں میں شراکت دار بن کر آگے بڑھ رہا ہے، وہ کبھی نہیں بدلے گا۔ مزکورہ تین صنعتی تبدیلیوں کے اوپر، چین نے دنیا کو وہ “دائمی تین” عطا کیے ہیں جو عالمی تجارت و معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔

پہلا؛ صنعت سے جڑنے کی مستقل مزاجی، محنت اور عملی ترقی کی راہوں پر قائم رہنا۔ ‘پرانی تین اشیاء’ کی نفیس کاریگری سے لے کر ‘تازہ نئی اشیاء ‘ کی سائنسی اور تکنیکی جدوجہد تک، چین کی ترقی ہمیشہ صنعت پر مبنی رہی ہے اور عملی اقدامات پر قائم رہی ہے۔ یہ کبھی بھی سرمایہ کاری کے کھیل پر انحصار نہیں کرتی، نہ ہی کسی قسم کے تجارتی حربوں کا استعمال کرتی ہے، بلکہ یہ زمین سے جڑ کر صنعتی ترقی اور بہترین معیار کی پیداواری کوشش سے باہمی فائدے اور جیت جیت کے تجارتی اصولوں کی وضاحت کرتی ہے۔

دوسرا؛ تجارت میں دیانت داری پر استقلال،سیاست سے پاک تجارت کا ابتدائی عزم ہے۔ عالمی سطح پر تجارتی تحفظ پسندی اور جغرافیائی سیاسی کشمکش کے اس دور میں، چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ تجارت کو تجارت ہی رہنے دیا جائے اور تعاون پر کوئی پابندیاں نہ لگائی جائیں۔ چین تجارت کو ہتھیار یا سیاسی ہتھکنڈا نہیں بناتا بلکہ منصفانہ اور کھلے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر باہمی فائدے کے لیے مشترکہ پلیٹ فارمز قائم کرتا ہے، جس سے عالمی تجارتی نظام میں اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

تیسرا: ذمہ داری اور طویل المدتی وژن۔ گزشتہ کئی دہائیوں میں، چینی تجارت نے عالمی منڈیوں کے اتار چڑھاؤ، صنعتی اور دیگر چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ اس نے صنعتی ترقی کے تسلسل، کھلے پن کے استحکام اور باہمی ترقی کی پائیداری کو برقرار رکھا ہے۔ چین کی طویل مدتی پائیدار ترقی سے عالمی سپلائی چین کی سلامتی اور عالمی معیشت کی بحالی کو سہارا ملا ہے، جو دنیا کے لیے ایک قابلِ اعتماد استحکام فراہم کرتا ہے۔

مصنوعات کی تبدیلی سے لے کر اقدار کے ارتقاء تک، چینی تجارت کی “تین اشیاء” کا سفر صرف “میڈ ان چائنا” کی نشوونما کی داستان نہیں، بلکہ چین کی ذمہ داری کے ارتقاء کی کہانی ہے جبکہ “دائمی تین” چین کی مستقل مزاجی، دیانت داری اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کی عکاسی کرتے ہیں۔مستقبل میں، چین جدت طرازی کو بطور پرواز، محنت کو بطور بنیاد، اور دیانتداری کو بطور اصول اپناتے ہوئے اپنا کام جاری رکھے گا،اور مسلسل ترقی پذیر “میڈ ان چائنا” اور ناقابلِ تبدیل عالمی امانت داری کے ذریعے، دنیا کے ساتھ مل کر اعلیٰ معیار کے باہمی فائدے کا مستقبل تخلیق کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں