بیرونی تجارتی اداروں

چین میں فعال بیرونی تجارتی اداروں کے اعتماد میں اضافہ ، سروے

بیجنگ (انٹرنیشنل‌ڈیسک) چین کی عالمی تجارتی ترقیاتی کونسل نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کی بیرونی تجارتی سروے رپورٹ جاری کی ۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں فعال بیرونی تجارتی اداروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ تیسری سہ ماہی میں بیرونی تجارتی اداروں کو مشرقی ایشیا ، یورپی یونین اور امریکہ سے سب سے زیادہ آرڈرز موصول ہوئے ہیں ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی تجارتی اداروں نے تیسری سہ ماہی میں مزید لچک کا مظاہرہ کیا ہے ۔ 22.69فیصد اداروں کی مجموعی تجارتی مالیت اور 19.52 فیصد اداروں کے حاصل شدہ منافع میں پچھلے ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے ۔

رواں سال ، چین نے بیرونی تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات اپنائے ہیں ۔ حال ہی میں اس حوالے سے نئی پالیسیاں اپنائی گئی ہیں ۔