چین 17

چین روس جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری اعلیٰ سطح پر آگے بڑھ رہی ہے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) آٹھواں چین روس توانائی بزنس فورم روس کے شہر ولادی ووستوک میں منعقد ہوا۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے فورم کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔

اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین روس تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے قیام کی تیسویں سالگرہ اور چین روس اچھی ہمسائیگی، دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کی پچیسویں سالگرہ ہے۔ پیچیدہ اور بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتِ حال کے باوجود نئے دور میں چین روس جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری اعلیٰ سطح پر آگے بڑھ رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں، جنہوں نے دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کو مؤثر طور پر فروغ دیا ہے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے۔

شی جن پھنگ نے زور دیا کہ اس وقت عالمی توانائی کے نظام میں گہری تبدیلیاں آ رہی ہیں اور مواقع اور چیلنجز دونوں موجود ہیں۔ چین روس کے ساتھ مل کر توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور توانائی کی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام اور بلارکاوٹ عمل کو مشترکہ طور پر یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔اسی روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی آٹھویں چین روس توانائی بزنس فورم کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں