بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن سے معلوم ہوا ہے کہ چین اس وقت مصنوعی ذہانت کی ترقی کی رفتار اور اطلاق کے پیمانے کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔ مصنوعی ذہانت نے معاشی ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے، عوام کی زندگی اور فلاح و بہبود بہتر بنانے اور حکومتی نظم و نسق کو مؤثر بنانے میں مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔
15ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران چین عملی اطلاق کے ذریعے تکنیکی جدت کو آگے بڑھائے گا اور ’’مصنوعی ذہانت پلس اقدام‘‘ کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔ اس سلسلے میں ’’مصنوعی ذہانت پلس‘‘ اطلاقی تحقیق کو منظم کیا جائے گا، جبکہ کان کنی، بلندی پر کام اور ہنگامی آفات سے نمٹنے جیسے ’’خطرناک، مشکل، تھکا دینے والے اور پیچیدہ‘‘ شعبوں کو ترجیح دی جائے گی، تاکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل حل کیے جا سکیں۔









