چین، نان چنگ

چین، نان چنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقاد

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے جنوبی شہر نان چنگ میں ، نان چنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں قائم نیشنل میموریل ہال میں قومی پرچم بلند کرنے اورقومی پرچم سرنگوں رہنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دوسری جنگ عظیم کے دوران چین پر حملہ آور ہونے والے جاپانی جارح فوجی دستوں نے چین کے جنوبی شہر نان چنگ میں وحشیانہ قتل عام کیا جس میں تین لاکھ سے زائد چینی باشندے ہلاک ہوئے تھے۔