نعیم پنجوتھا 115

چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت بہانہ ہے، نعیم پنجوتھا ایڈووکیٹ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کے ترجمانِ قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت بہانہ ہے۔

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سابق وزیرِ اعظم کی اسلام آباد کچہری میں پیشی سے متعلق اٹک جیل حکام سے بات کی ہے۔ نعیم پنجوتھا نے کہا کہ اٹک جیل حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کچہری میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اٹک جیل حکام نے بتایا سیکیورٹی خدشات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو کچہری نہیں لا سکتے، یہ تمام بہانے ہیں، دراصل سابق وزیرِ اعظم کی تصویر کا ڈر ہے۔واضح رہے کہ اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں