لاہور (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیانا میں آئی ایم سی اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ گیانا کے میدان میں ورلڈکپ جیتنا پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے، قومی ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 15 عالمی ٹیموں کی موجودگی کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان میں ویٹرنز کرکٹ کے فروغ اور اس شاندار کامیابی پر فواد اعجاز خان اور پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔









