سید یوسف رضا گیلانی 16

چیئرمین سینیٹ کا سابق آرمی چیف جنرل (ر)عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِتعزیت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر)عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال ملک و قوم کے لیے افسوسناک خبر ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جنرل (ر)عبدالوحید کاکڑ کی قومی خدمات اور ملکی دفاع کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں