راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں مزید 2 مقدمات درج کر دیئے گئے۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث مجموعی طور پر درج ایف آئی آرز کی تعداد 10 ہو گئی، مقدمات انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کئے گئے، مقدمات میں اقدام قتل، کارسرکار میں مداخلت سمیت 14 دفعات شامل کی گئیں۔
درج کئے گئے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی، علی امین گنڈا پور،عمر ایوب اور دیگر رہنما نامزد کئے گئے ہیں، مقدمات کے متن کے مطابق ملزمان نے موٹروے ٹول پلازہ، براہمہ پکٹ پر پولیس ٹیموں پر حملہ کیا۔بانی پی ٹی آئی سمیت رہنماﺅں اور کارکنوں کے خلاف اسلام آباد میں بھی 8 مقدمات درج کئے گئے ہیں، انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں اور اغوا جیسی دفعات شامل ہیں۔