شہریارآفریدی

پی ٹی آئی میں اختلافات، لندن احتجاج میں شہریارآفریدی کو خطاب سے روک دیا گیا

لندن (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے میں پارٹی میں اختلافات سامنے آگئے۔پی ٹی آئی رہنماءشہریارآفریدی کو احتجاج سے تقریر نہیں کرنے دی گئی۔ جلسے سے ذلفی بخاری، شہباز گل اور دیگر نے خطاب کیا لیکن شہریار آفریدی کے اسٹیج پر آتے ہی شہباز گل اسٹیج سے اترگئے۔

میڈیا سے گفتگو میں شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ میں خان کا سپاہی ہوں، مجھے کہا گیا تھا میں آیا اور احتجاج میں رہا۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آئی مجھے جلسے میں بلا کر تقریر نہیں کرنے دی گئی۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے جانب سے برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں شامل افراد نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ واپس دیا جائے۔شرکا کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کا چھینا گیا مینڈیٹ واپس دینا چاہیے۔پی ٹی آئی کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالاجائے۔ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ انتظار پنجوتھا کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت ہے۔