محمد حفیظ 100

پی سی بی کی جانب سے محمد حفیظ کی سالگرہ پر نیک نیتی پیغام جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان اور آل رائونڈر محمد حفیظ کی سالگرہ پر نیک نیتی پیغام جاری کیا گیا ۔پی سی بی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور محمد حفیظ کو سابق کپتان کہہ کر پکارتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی ، پی سی بی نے ساتھ میں ویڈیو بھی جاری کی ہے.

جس میں محمد حفیظ کو بہترین شاٹس لگاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد حفیظ پاکستان کی جانب سے 12ہزار 780رنز بنا چکے ہیں جبکہ 253وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں