اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں۔
ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو ہم سے شیئر کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ میں حکومت کو مضبوط کرنے کو تیار ہیں مگر وہ ڈیلیور تو کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو خطرہ ہے تو اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرالیں، صدر مملکت آصف علی زرداری بارہا کہہ چکے ہیں کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، اگر سسٹم ڈی ریل ہو گیا تو نقصان ملک کا ہوگا۔ نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان قابل اعتبار نہیں ہیں۔









