نیر بخاری 15

پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی پشت پر پوری قوت کیساتھ کھڑی ہے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی پشت پر پوری قوت کیساتھ کھڑی ہے ۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قوم فتنہ الخوارج فتنہ الہندوستان کی مزموم و ناپاک سازشوں کے خلاف یک جان و یک زبان ہے۔ انہوںنے کہاکہ معرکہ حق میں رسوا کن شکست کے بعد بھارتی سازشوں کا مقابلہ۔کرتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملانے ریینگے ۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان پولیس سیکورٹی اہلکاران مشترکہ طور پر دہشتگردوں کی مزموم کاروائیوں کو جان کی بازی لگا کر ناکام بنانے میں سرگرم عمل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے لاکھوں افغانیوں کو چالیس برس اپنی سرزمین پر بسائے رکھا احسان مند ہونے کی بجائے نریندر مودی بولی بولنا شرمناک رویہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ افغانستان طالبان حکومت نے اپنی سرزمین دہشتگردوں کی سہولت کاری کیلئے استعمال کی کھلی اجازت دی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد عناصر افغان سرحد پار کرکے بلوچستان میں حملے کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کی رٹ قائم کرنا ریاستی اداروں کا فرض اور حکومتی زمہ داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ معصوم شہریوں کو قتل اور سیکورٹی اداروں پر حملہ آور ہونے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی فنڈنگ اور آشیرباد سے بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے والے بلوچستان کے غیور عوام کے بھی دشمن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں