واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بے حد سراہا ہے اور کہا ہے کہ خود صدر ٹرمپ سے زیادہ روس میلانیا ٹرمپ کا احترام کرتا ہے۔
میلانیا ٹرمپ سلووینیا میں پیدا ہوئی تھیں جو ماضی میں یوگوسلاویہ کاحصہ تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے خاتون اول سے متعلق بات وائٹ ہاوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
یہ تقریب ‘Take it Down Act,’ پر دستخط کیلئے منعقد کی گئی تھی جس کا خیال میلانیا ٹرمپ نے پیش کیا تھا۔یہ ایکٹ فحش تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا سے ہٹانے سے متعلق ہے۔