لارشہ پخاورتا

پہلا پشتو گانا ‘لارشہ پخاورتا’ یو ٹیوب پر مسلسل ایک ماہ سے ٹاپ ٹرینڈنگ

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا پہلا پشتو گانا ‘لارشہ پخاورتا’ ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر مسلسل ایک ماہ سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے۔علی ظفر نے انسٹا گرام پر اپنے پشتوگانے ‘لارشہ پخاورتا’ کی ایک بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ جب ہم اس گانے کی شوٹنگ کے لیے ڈانس کر رہے تھے تو کون جانتا تھا کہ یہ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں پورے ایک مہینے تک پہلے نمبر پر ٹرینڈ کرتا رہیگا۔’انہوں نے مداحوں سے سوال کیا کہ ‘ کیا یہ کوئی نیا ریکارڈ بن گیا ہے؟’گلوکار نے مزید لکھا کہ ‘ یہ تو دوہرے جشن کا تقاضا ہے۔’