پٹرول

پٹرول ،ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے’اوگرا کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ۔ ترجمان اوگرا کے مطابق ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ملک میں بالترتیب 18اور 37دنوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے پٹرول و ڈیزل کے ذخائر دستیاب ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پٹرول کے 1لاکھ 1ہزار میٹرک ٹن کے حامل بحری جہاز برتھ پر ہیں، مقامی ریفائنریز پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔