لاہور (رپورٹنگ آن لائن) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ کے فوراً بعد پٹرول کی قیمتوں میں 25روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اس سے قبل سستا پٹرول سپلائی نہ کرنے پر پٹرولیم کمپنیوں کے لائسنس کیسنل اور پٹرول پمپ سیل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے لیکن پٹرولیم مافیا جیت گیا اور حکومتی رٹ بری طر ح ناکام ہوئی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلی بار پہلی تاریخ کی بجائے4رو ز قبل ہی اضافہ کرکے پٹرولیم کمپنیوں اور پٹرول پمپوں کو اربوں روپےن ناجائز منافع کمانے کا جواز فراہم کیا۔
انہوںنے کہا کہ کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرکے عوام پر بوجھ ڈالا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو رکرتے ہوئے کیا،راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ پٹرولیم پرلیو ی ٹیکس اور جی ایس ٹی کو سنگل ڈیجٹ پر لاکر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے
انہوںنے کہا کہ مہنگی پٹرولیم مصنوعات سے صنعتی شعبہ کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور مہنگی پٹرولیم مصنوعات کے باعث بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ متوقع ہے جس سے اس کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاءمہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے اس لیے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بجائے ناجائز ٹیکسوں کو ختم کرکے پٹرول سستا کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔