لاہور ہائی کورٹ 22

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے دائر کی،

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رات کی تاریکی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 26.77روپے بڑھا دی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی ہوگی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں