لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے جائیداد کے تنازعہ پر پولیس کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے رانا سرفراز کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گوجرانوالہ میں مخالفین کے ساتھ زرعی زمین کا تنازعہ ہے ،پولیس مخالفین کی ایما ء پر ہراساں کررہی ہے ،پولیس کاسول تنازعہ میں مداخلت کرنا غیر قانونی ہے ،استدعا ہے عدالت پولیس کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے ۔









