لاہور ہائی کورٹ 101

پنجاب میں فائر سیفٹی کے اقدام کیلئے درخواست پر اعتراض دور، سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں فائر سیفٹی کے اقدام کے لئے دائر درخواست پر مطلوبہ مصدقہ دستاویزات پیش کرنے پر اعتراض دور کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے اعتراض کی سماعت کی، تو درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے مصدقہ دستاویزات پیش کردیں۔

اس پر عدالت نے ہائیکورٹ آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ہائیکورٹ آفس نے درخواست کے ساتھ مصدقہ نقول نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا۔ عدالت نے اعتراض کو دور کرتے ہوئے اسے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں