ٹیکنیکل ایجوکیشن 16

پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 2026ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے گئے ۔لاہور بورڈ کے نتائج کے مطابق امتحانات میں کامیابی کا تناسب 64.98فیصد رہا، امتحانات میں ایک لاکھ 89ہزار 373امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 23ہزار 60امیدوار کامیاب ہوئے۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ ملتان اور بہاولپور نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول امتحانات 2026ئکے نتائج کا اعلان کر دیا۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں مجموعی طور پر 79ہزار 796امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 53ہزار 489امیدوار کامیاب قرار پائے، بورڈ کے مطابق کامیابی کا مجموعی تناسب 67.3فیصد رہا۔اسی طرح بہاولپور بورڈ کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 60ہزار 592امیدواروں نے شرکت کی، جن میں 48ہزار 249ریگولر جبکہ 12ہزار 343 پرائیویٹ امیدوار شامل تھے۔

بہاولپور بورڈ کے مطابق کامیاب امیدواروں میں 31ہزار 850ریگولر اور 4ہزار 454پرائیویٹ طلبہ شامل ہیں، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 59.92فیصد رہا جبکہ ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 66.01فیصد اور پرائیویٹ امیدواروں کا 36.09 فیصد رہا۔بہاولپور بورڈ کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز نے بورڈ بھر میں 9پوزیشنز حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں