پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پشاور کے تاجروں نے چینی 70روپے فی کلو پر فروخت کرنے سے انکارکر دیا ہے ہشتنگری اور ہو ل سیل مارکیٹ میں چینی 80روپے فی کلو جبکہ اندرون شہر اور مختلف علاقوں اور بازاروں کے تاجر چینی 85سے 90کلو فروخت کر رہے ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر چینی 12روپے سستی کرتے ہو ئے نرخ 70روپے فی کلو مقرر دیا ہے اور اس ضمن میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چینی کا ریٹ 80روپے سے کم کر کے 70روپے فی کلو کردیاہے تاہم پشاور کے تاجروں نے چینی ستر روپے میں فی کلو فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے اور چینی بدستور 80سے 75روپے میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ انتظامیہ چینی کو 70روپے فی کلو میں فروخت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔
Load/Hide Comments