فیصل کریم کنڈی

پرامن سرکاری ملازمین کے احتجاج پر شیلنگ افسوسناک ہے ، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (رپورٹنگ آن لائن) گور نر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پرامن سرکاری ملازمین کے احتجاج پر شیلنگ افسوسناک ہے ۔

گور نر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صوبائی حکومت فسطائیت کی بدترین مثالیں قائم کررہی ہے ، صوبائی حکومت حقوق بھی غصب کررہی ہے اور مظلوم کو رونے بھی نہیں دیتی ۔

انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین کے خدشات دور کیئے جائیں انکے مطالبات حق بجانب ہیں ، پیپلز پارٹی سراپا احتجاج سرکاری ملازمین کا ہر موقع پر ساتھ دے گی ۔