عثمان بزدار

پتنگ کی ڈور نے چھ سالہ بچی کی زندگی کی ڈور کاٹ دی ، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ساندہ کے علاقہ میں ڈبل سڑکاں پر پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے چھ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے فوری رپورٹ طلب کر لی ،

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایس ایچ او ساندہ شرجیل ضیا کو معطل کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ شہری عمران اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ساندہ کے علاقہ ڈبل سڑکاں سے گزر رہاتھا کہ پتنگ کی ڈور اس کی بیٹی چھ سالہ حریم فاطمہ کے گلے پر پھر گئی ۔

بچی کو انتہائی تشویشناک حالت میں میاں منشی ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی.

جس نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈور پھرنے سے بچی کے جاں بحق ہونے

کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے اس کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ڈور پھرنے سے بچی کے جاں بحق

ہونے پر ایس ایچ او ساندہ شرجیل ضیا کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ہے ۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس افسران پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں ۔