اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگا ہ پر ملاقات کی،محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پرمولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پربھی مبارکباد دی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں رہنماﺅں کو گلدستے پیش کئے،محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفورر حیدری کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
محسن نقوی نے کہاکہ پارلیمان کی بالادستی کیلئے مولانا فضل الرحمان کا کردار قابل تحسین ہے،مولانا فضل الرحمان زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں،مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے،مولانا فضل الرحمان کی اپنی جماعت اور پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات ہیں۔