پاکستان سٹاک مارکیٹ 22

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتہ بھر مثبت رجحان، انڈیکس میں 5 ہزار 335 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا، ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 335 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 181 ہزار 430 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 4 ہزار 963 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا.رپورٹ کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 7 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 77 ہزار 43 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں رواں ہفتے مجموعی طور پر 3.74 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 169 ارب روپے رہی۔دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی ہفتہ وار بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 482 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 237 ارب روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں