کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 553 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2314 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔









