کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 826 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 76 ہزار 2 سو 38 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 6408 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 518 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔









