فی تولہ سونا 16

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات سے دنیا بھرکی گولڈ مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 10000 روپے مہنگا ہوکر4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 8573 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 273 روپے بڑھ کر 6 ہزار 624 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 100 ڈالرمہنگا ہو کر فی اونس سونا 4155 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں