پاکستان سٹاک مارکیٹ 15

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس 372 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا، تاہم ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 372 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 70 ہزار 884 پوائنٹس پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 3 ہزار 595 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 36 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 67 ہزار 441 رہی۔حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوران 1.26 ارب شیئرز کے سودے 103 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 22 ارب روپے اضافے سے 19 ہزار 38 ارب روپے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں