اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آ ئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں ، بشریٰ بی بی اور چ میں کوئی اختلاف نہیں ۔ ایک انٹرویو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں پروپیگنڈا ہیں، جو اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ پارٹی کہنے سے کوئی فتنہ نہیں ہوجاتا، کونسا قانون کہتا ہے پر امن احتجاج کی اجازت نہیں، فتنہ وہ ہے جو پر امن لوگوں کی جان لیتا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ احتجاج میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہے، سیکڑوں لاپتہ ہیں، اصل ایشو سے توجہ ہٹانے کےلئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ رینجرز اہلکاروں کی شہادت میں تحریک انصاف کا کوئی ہاتھ نہیں، تحقیقات کرائیں۔