مہدی طارمی 11

ٹیم کے ساتھ ناانصافی، ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی کی فیفا پر تنقید

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان مہدی طارمی نے فیفا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیفا اور میزبان امریکہ نے ایران کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا ہے۔

ایرانی فٹبال ٹیم کے کپتان نے انٹرویو میں کہا فیفا نے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن کچھ بھی نہیں بدلا، ایرانی لاجسٹک عملے اور میڈیا کو اب تک ویزے نہیں مل سکے، ہر میچ کے بعد واپس جانا پیشہ ورانہ ٹورنامنٹ کے شایان شان نہیں۔

مہدی طارمی نے مزید کہا کہ ہم میکسیکو کے عوام سے محبت کرتے ہیں، مسئلہ سفری انتظامات کا ہے، اگر ہمیں ٹورنامنٹ سے باہر کرنا ہے تو کر دیں، لیکن یہ انصاف نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں