ٹرمپ

ٹرمپ مارشل آرٹس چمپئن بن گئے

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) مارشل آرٹ کے شوقین سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اعلیٰ ترین اعزاز مل گیا، جنوبی کورین اکیڈمی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تائیکوانڈو میں بلیک بیلٹ اور سرٹیفکیٹ سے نواز دیا۔سابق امریکی صدر کو بلیک بیلٹ ان کی رہائشگاہ پر مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر نے دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ تائیکوانڈو اپنے دفاع کیلئے ایک شاندار مارشل آرٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ مستقبل میں وائٹ ہاؤس واپس آتے ہیں تو وہ امریکی کانگریس میں تائیکوانڈو سوٹ پہنیں گے۔ مارشل آرٹ اکیڈمی کے صدر لی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تائیکوانڈو میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور انہوں نے مارشل آرٹ کے لیے ٹرمپ کی مسلسل حمایت اور تعاون کی درخواست کی۔