وفاقی کابینہ 117

وفاقی کابینہ نے ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دےدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) نگران وفاقی حکومت نے ای سی ایل کیسز کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا جس کیلئے نگران وفاقی کابینہ نے ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے ای سی ایل ذیلی کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دی ہے۔نگران وزیر داخلہ کابینہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ذیلی کمیٹی میں وزیر تجارت و صنعت و پیداوار اور وزیر مواصلات بھی شامل ہوں گے۔ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسز کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ذیلی کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی،

ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وزیر قانون و انصاف اور وزیر اطلاعات کو شامل نہیں کیا گیا۔اس کے برعکس اتحادی حکومت میں کابینہ کی ای سی ایل ذیلی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون و انصاف تھے جبکہ اتحادی حکومت میں وزیر اطلاعات بھی ای سی ایل کی ذیلی کمیٹی کے اراکین میں شامل تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں