اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو جاری بیان میں پروفیسر احسن اقبال نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کا انتقال ملک کے سیاسی و پارلیمانی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے،
انہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں بلند مقام اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔