عبدالعلیم خان 15

وفاقی وزیر علیم خان کایومِ شہدائے کشمیر پر 1931 کے شہدا کوخراجِ عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے یومِ شہدائے کشمیر پر 1931 کے شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 بہادرکشمیریوں کی لازوال قربانیاں تاریخ کا وہ روشن باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ غاصبانہ قبضے کے خلاف بہنے والا کشمیری شہدا کا خون تحریکِ آزادی کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔

اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی اور جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی کا آبادیاتی تناسب (ڈیموگرافی) تبدیل کرنے کی تمام سازشیں ناکام رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازوال ہے اور دونوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں